QR CodeQR Code

بھارت میں کورونا وائرس کے مزید 46253 نئے کیس ظاہر

4 Nov 2020 14:50

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 92.09 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.48 فیصد اور ایکٹیو کیسز کی شرح 6.42 فیصد رہ گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں بدھ کے روز کورونا وائرس (کووڈ 19) کے نئے کیسز منگل کے مقابلہ میں بڑھ کر 46253 ہوگئے جبکہ فعال کیسوں میں بھی نمایاں طور پر کمی آرہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد کورونا وائرس کے انفیکشن کے نئے کیسز سے کہیں زیادہ ہے۔ بھارت میں صحتمند ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے سے کورونا وائرس کے فعال کیسوں کی تعداد 533787 رہ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی فعال کیسوں کی شرح کم ہوکر 6.42 فیصد رہ گئی۔

بدھ کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 92.09 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.48 فیصد اور ایکٹیو کیسز کی شرح 6.42 فیصد رہ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس کے 46253 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ یہ مسلسل دسواں دن ہے جب کووڈ 19 کے 50 ہزار سے بھی کم کیسز کی رپورٹ ہے۔


خبر کا کوڈ: 895832

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/895832/بھارت-میں-کورونا-وائرس-کے-مزید-46253-نئے-کیس-ظاہر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org