QR CodeQR Code

اپوزیشن کا لاہور جلسہ، مسلم لیگ (ن) نے انتظامی کمیٹیاں قائم کر دیں

4 Nov 2020 17:52

پنڈال کوآرڈینیشن کمیٹی میں تین نئے ممبر بنا دیئے ہیں جن میں سیئنیر نائب صدر مسلم لیگ ن لاہور سیف الملوک کھوکھر، سید توصیف شاہ اور میاں طارق کو شامل کیا گیا ہے جبکہ پروفیشنل ونگ کمیٹی میں بھی تبدیلی کرتے ہوئے سعدیہ تیمور کو کنوئنیر، سابق ایم پی اے سائرہ افتخار اور کنول نعمان کو شامل کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کا مینار پاکستان لاہور میں 13 دسمبر کو ہونیوالے پی ڈی ایم کے جلسے کے حوالے سے مختلف کمیٹیوں میں رہنماوں کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثںاء اللہ نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے 13 دسمبر کو لاہور میں ہونیوالے جلسہ کے سلسلے میں پنڈال کوآرڈینیشن کمیٹی میں تین نئے ممبر بنا دیئے ہیں جن میں سیئنیر نائب صدر مسلم لیگ ن لاہور سیف الملوک کھوکھر، سید توصیف شاہ اور میاں طارق کو شامل کیا گیا ہے جبکہ پروفیشنل ونگ کمیٹی میں بھی تبدیلی کرتے ہوئے سعدیہ تیمور کو کنوئنیر، سابق ایم پی اے سائرہ افتخار اور کنول نعمان کو شامل کیا گیا ہے۔ سٹوڈنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی میں رانا محمد ارشد کو کنوئنیر جبکہ رانا عاطف روف کو ڈپٹی کنوئنیر بنا دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا کمیٹی میں رانا عاطف روف کو کنوئنیر جبکہ کاشف صابر خان، بدر شہباز، سعید سلیم شیخ اور حمزہ رضوان کو شامل کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 895905

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/895905/اپوزیشن-کا-لاہور-جلسہ-مسلم-لیگ-ن-نے-انتظامی-کمیٹیاں-قائم-کر-دیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org