0
Wednesday 4 Nov 2020 18:12

کسانوں پر ہونیوالا تشدد ڈکٹیٹر شپ ہے، سراج الحق

کسانوں پر ہونیوالا تشدد ڈکٹیٹر شپ ہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ کسانوں پر ہونیوالا تشدد ڈکٹیٹر شپ ہے، کیا حکومت کسانوں کو لنگر خانوں پر لانا چاہتی ہے؟ حکومت لاٹھی چارج پر معافی مانگے اور مطالبات تسلیم کرے۔ منصورہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ملتان روڈ پر پولیس کی جانب سے کسانوں پر ہونیوالے تشدد پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ پُرامن کسانوں پر لاٹھی چارج کرکے پیغام دیا جلسہ جلوس ناقابل برداشت ہے، حکومتی ڈکٹیٹر شپ کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

سراج الحق نے ملک میں ہونیوالی مہنگائی کے جن کو قابو کرنے کا مشورہ دیدیا۔ امیر جماعت کا کہنا تھا کہ حکومت کے آٹھ سو دن پورے ہوگئے، ہنی مون کا وقت گزر گیا اب ٹائیگر فورس بنا کر دکانوں پر چڑھائی سے مہنگائی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ سراج الحق نے مہنگائی اور بے روزگاری کیخلاف پنجاب، کے پی اور سندھ سمیت پورے ملک میں احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم دوسروں کو نصیحت کرتے ہیں کہ گھبرانا نہیں لیکن حکومت خود گھبرا گئی ہے اور اس کی ٹانگیں ہل رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 895906
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش