0
Wednesday 4 Nov 2020 19:53

سندھ میں کورونا وائرس سے 8 اموات، 492 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے 8 اموات، 492 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 9531 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں 492 نئے کیسز سامنے آئے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 1681958 ٹیسٹ کئے گئے ہیں، یوں صوبے میں اب تک 147787 کیسز ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کورونا کے مزید 357 مریض صحت یاب ہوگئے، اس طرح صوبے میں اب تک 139633 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، آج کورونا کے باعث مزید 8 مریض انتقال کرگئے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 2647 ہوگئی ہے، اس وقت 5507 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 5218 مریض گھروں اور 2 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ مختلف اسپتالوں میں 287 مریض زیرعلاج ہیں اور 191 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، اس وقت کورونا کے 29 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے 492 کورونا کیسز میں سے 354 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے، ضلع شرقی 129، ضلع جنوبی 106، ضلع وسطی 68، ضلع ملیر 21، ضلع کورنگی 19 اور ضلع غربی میں 11 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مراد علی شاہ کے مطابق صوبے کے دیگر اضلاع میں حیدرآباد 32، ٹنڈو محمد خان 13، جامشورو 9، ٹھٹہ 7، خیرپور 6، مٹیاری 5، دادو، گھوٹکی، سجاول اور سکھر میں 4 - 4 کیسز، بدین، جیکب آباد اور شہید بینظیرآباد میں 3 - 3 کیسز، شکارپور اور سانگھڑ میں 2 - 2 اور لاڑکانہ میں ایک  کیس سامنے آیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 895918
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش