0
Wednesday 4 Nov 2020 21:49

پیغمبر اسلام (ص) کی سیرت طیبہ انسان سازی کا اعلٰی نمونہ عمل ہے، مقررین

پیغمبر اسلام (ص) کی سیرت طیبہ انسان سازی کا اعلٰی نمونہ عمل ہے، مقررین
اسلام ٹائمز۔ ہفتہ وحدت بمناسبت عید میلاد النبی (ص) کی تقریبات کے سلسلے میں جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے حیدریہ ہال ڈلگیٹ میں بین المذاہب رحمۃ للعالمین (ص) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں وادی کشمیر کی معتدد دینی شخضیات کے علاوہ دیگر مذاہب کے معززین نے شرکت کی۔ انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن موسوی خانہ نظربندی کے باعث کانفرنس میں شرکت نہ کرسکے۔ کانفرنس کی صدارت مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے کی جبکہ نظامت کے فرائض پروفیسر سید افضل مدنی نے انجام دئیے، جن معززین نے کانفرنس میں شرکت کی اور اظہار خیال کیا ان میں مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام، کاروان اسلامی کے امیر اعلیٰ مولانا غلام رسول حامی، میر واعظ کشمیر ڈاکٹر محمد عمر فاروق کے نمائندہ خاص مولانا عبدالرحمان شمس، شعیب شوکت شاہ، انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمد قانونگو، سکھ برادری کے نمائندہ سردار جگموہن سنگھ، معروف پادری پستور پال، مولانا عاشق حسین، پرنسپل جامعہ باب العلم سید حسین موسوی، آغا سید محمد عقیل الموسوی، سید محمد صفوی وغیرہ شامل ہیں جبکہ کانفرنس میں سید یوسف الموسوی، ڈاکٹر سید مدثر رضوی، مولانا حکیم سجاد اور آغا سید احمد الموسوی بھی موجود تھے۔

مقررین نے پیغمبر اسلام (ص) کی نورانی تعلیمات اور سیرت کامل کو انساف و انسانیت سازی کا نمونہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ حضور پاک (ص) نے اپنے اخلاق اور سیرت و کردار سے دنیاے انسانیت کو ظلم و ظلمت کے دلدل سے نکال باہر کرکے انسانیت کو اسکی حقیقی مقام و منزلت سے ہمکنار کیا۔ احترام انسانیت، حقوق البشر اور عدل و انصاف کو پیغمبر اسلام کی تعلیمات اور سیرت طیبہ کا نمایا پہلو قرار دیتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آپ (ص) نے نہ صرف انسانوں بلکہ تمام حشرات ارض حتیٰ کہ جمادات کے حقوق تک مختض فرما کر رحمۃً للعالمین (ص) کا مظاہرہ کیا۔ مقررین کے یک زبان ہو کر فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی بار بار اشاعت اور فرانسیسی صدر کی طرف سے اس مزموم حرکت کی حوصلہ افزائی پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا کہ مقدس شخصیات کے خلاف زبان درازی کو آزادی اظہار کا نام دیکر کسی بھی صورت میں جائز قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 895929
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش