QR CodeQR Code

مریم نواز کے دورہ گلگت بلتستان کا شیڈول جاری

4 Nov 2020 21:56

نون لیگ کی مرکزی نائب صدر 5 نومبر کو سکردو پہنچیں گی، جہاں اسی روز خپلو کے علاقے غواڑی میں خطاب کرینگی۔ 6 نومبر کو سکردو اور 7 نومبر کو روندو ڈمبوداس میں جلسوں سے خطاب کرینگی۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے دورہ گلگت بلتستان کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ نون لیگ کے میڈیا سیل سے جاری تفصیلات کے مطابق مریم نواز جی بی میں سات روز تک انتخابی مہم چلائیں گی۔ وہ 5 نومبر کو سکردو پہنچیں گی، جہاں اسی روز خپلو کے علاقے غواڑی میں خطاب کرینگی۔ 6 نومبر کو سکردو اور 7 نومبر کو روندو ڈمبوداس میں جلسوں سے خطاب کریں گی۔ مریم نواز 8 نومبر کو گاہکوچ، 10 تاریخ کو استور اور 11 نومبر کو چلاس میں جلسہ کرینگی۔ شیڈول کے مطابق 6 نومبر کو شگر سے سکردو ریلی نکالی جائے گی اور سات نومبر کو ڈمبوداس میں استقبالیہ جلسے میں شرکت کرینگی۔ مریم نواز کو نون لیگ کی جانب سے جی بی میں پانچ سال کی حکومت کی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ دورے کے دوران پارٹی عہدیداروں، کارکنان اور عمائدین سے ملاقاتیں بھی کرینگی۔


خبر کا کوڈ: 895932

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/895932/مریم-نواز-کے-دورہ-گلگت-بلتستان-کا-شیڈول-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org