QR CodeQR Code

مسلم حکمران فرانس پر پابندی کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں، ثروت اعجاز قادری

4 Nov 2020 23:03

کارکنان سے گفگو کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ فرانسیسی صدر آزادی اظہار کے نام پر مذاہب میں ٹکراؤ اور جنونیت و دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ امن پسند ہیں، دیگر مذاہب کا احترام کرتے ہیں، مگر کسی کو گستاخی رسولؐ بھی کرنے نہیں دینگے، فرانسیسی صدر آزادی اظہار کے نام پر مذاہب میں ٹکراؤ اور جنونیت و دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے، مسلم حکمران خاموش تماشائی بننے کی بجائے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ اور فرانس پر پابندی عائد کرنے کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں، ان خیالات اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر سینئر کارکنان سے ملاقات میں کیا۔ ثروت اعجاز قادری کا مزید کہنا تھا کہ کسی دباؤ میں نہیں آئینگے، حکمران فرانسیسی سفیر کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک بدر کریں، ہمارے حکمرانوں پر دیگر مسلم ممالک سے بڑھ کر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ توہین آمیز خاکوں کے خلاف آواز اٹھائیں، عوام میں توہین آمیز خاکوں کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، حکومت عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے فرانس کے صدر کے خلاف عالمی سطح پر سخت اقدامات کیلئے جدوجہد کرے۔


خبر کا کوڈ: 895942

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/895942/مسلم-حکمران-فرانس-پر-پابندی-کیلئے-ہر-فورم-آواز-اٹھائیں-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org