QR CodeQR Code

نجف اشرف، حشد الشعبی کے ہاتھوں اہم داعشی کمانڈر گرفتار

4 Nov 2020 23:05

سرکاری افواج میں شامل عراقی عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کیجانب سے جاری ہونیوالے بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ عوامی مزاحمتی فورسز نے ایک حساس آپریشن کے دوران "س ص ع" نامی اہم داعشی دہشتگرد کو نجف اشرف سے گرفتار کر لیا ہے۔ رپورٹ کیمطابق گرفتار شدہ داعشی کمانڈر دہشتگردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ عراق کی سرکاری افواج میں شام عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی نے مقدس اسلامی شہر نجف اشرف سے عالمی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم داعش کا ایک اہم کمانڈر گرفتار کر لیا ہے۔ حشد الشعبی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق عوامی مزاحمتی فورسز نے ایک حساس آپریشن میں "س ص ع" نامی داعشی دہشتگرد کو نجف اشرف سے گرفتار کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گرفتار شدہ داعشی کمانڈر دہشتگردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ واضح رہے کہ حشد الشعی کی جانب سے اس ہفتے کے دوران عراق کے صوبوں دیالی، صلاح الدین اور الانبار میں باقیماندہ دہشتگردوں کے خلاف ایک وسیع آپریشن شروع کیا گیا ہے جس کے دوران دہشتگردوں کی جانب سے بنائے گئے متعدد خفیہ ٹھکانے تباہ اور اسلحے کے کئی ایک گودام ضبط کئے جا چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 895943

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/895943/نجف-اشرف-حشد-الشعبی-کے-ہاتھوں-اہم-داعشی-کمانڈر-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org