QR CodeQR Code

ٹرمپ کی بُری انتخاباتی صورتحال پر امریکہ کی عرب کٹھ پتلیاں سکتے میں آ چکی ہیں، محمد علی الحوثی

4 Nov 2020 23:39

ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے پیغام میں یمنی سپریم انقلابی کونسل کے سربراہ نے لکھا ہے کہ امریکہ کیساتھ وابسہ خطے کی رژیمیں امریکی انتخابات (میں ڈونلڈ ٹرمپ) کی بُری صورتحال کے باعث سَکتے کی حالت میں ہیں اور بے بس ہو چکی ہیں جبکہ موجود حقیقتوں پر نظرثانی صرف وہی اقوام کر سکتی ہیں جنکا ارادہ قوی ہوتا ہے اور وہ خود ہی اپنے لئے نئے راہِ حل کا انتخاب کرتی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی سپریم انقلابی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے امریکہ کے ساتھ وابستہ خطے کی آمر عرب رژیموں کی مکل خاموشی کو ان ممالک کے عوام کے لئے خاص پیغام کا حامل قرار دیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں محمد علی الحوثی نے لکھا ہے کہ امریکہ کے ساتھ وابسہ خطے کی رژیمیں امریکی انتخابات (میں ڈونلڈ ٹرمپ) کی بُری صورتحال کے باعث سکتے کی حالت میں ہیں اور بے بس ہو چکی ہیں۔ انصاراللہ کے مرکزی رہنما نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اس صورتحال میں جو بات ان ممالک کی عوام کو جاننا چاہئے وہ یہ ہے کہ ان (حکومتوں) کی (جانب سے مسلط کی گئی) جنگوں کے تسلسل کی اصلی وجہ ان رژیموں کے اختیارات کا سلب کر لیا جانا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ "ہم عربوں سے متعلق ممالک" کو تباہ و برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں تاکید کی کہ صرف وہی اقوام موجود حقیقتوں پر نظرثانی کر سکتی ہیں جن کا ارادہ قوی ہوتا ہے اور وہ خود ہی اپنے لئے نئے راہِ حل کا انتخاب کرتی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 895950

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/895950/ٹرمپ-کی-ب-ری-انتخاباتی-صورتحال-پر-امریکہ-عرب-کٹھ-پتلیاں-سکتے-میں-آ-چکی-ہیں-محمد-علی-الحوثی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org