QR CodeQR Code

توہین رسالت ۖ کو روکنے کیلئے حکمرانوں کو عالمی عدالتوں کا سہارا لینا چاہیئے، ابوالخیر زبیر

پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ اداروں کو کمزور کرنیوالے ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر ہیں

5 Nov 2020 00:37

رحمت للعالمین وحدت کانفرنس سے خطاب میں ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نبی ختمی مرتبتۖ کی گستاخی پر بلا رنگ و نسل اور جغرافیائی حد بندیوں کی پرواہ کیے بغیر سارے مسلمانوں کا یک زبان ہونا اس امر کی دلیل ہے کہ عشق مصطفٰے ۖ ہی وہ واحد طاقت ہے، جو ہمیں جوڑ کر رکھ سکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ علامہ ابو الخیر محمد زبیر نے کہا کہ عصبیتوں کے خاتمے کے لیے عشق مصطفےٰ ۖ اولین شرط ہے۔ نبی ختمی مرتبتۖ کی گستاخی پر بلا رنگ و نسل اور جغرافیائی حد بندیوں کی پرواہ کیے بغیر سارے مسلمانوں کا یک زبان ہونا اس امر کی دلیل ہے کہ عشق مصطفےٰ ۖ ہی وہ واحد طاقت ہے، جو ہمیں جوڑ کر رکھ سکتی ہے۔ حکمرانوں کے اندر عشق رسول کی ذرا سے بھی رمق موجود ہو تو سارے مسائل حل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ توہین رسالت ۖ کو روکنے کے لیے حکمرانوں کو عالمی عدالتوں کا سہارا لینا چاہیئے۔ یہ وقت اس مقصد کے لیے اس اعتبار سے بھی سازگار ہے کہ یورپی عدالتوں نے مسلمانوں کے حق میں فیصلہ دیا ہے اور کہا ہے کہ توہین رسالت ۖ کو آزادی اظہار کا نام نہیں دیا جا سکتا۔ پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ اداروں کو کمزور کرنے والے ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر ہیں۔


خبر کا کوڈ: 895961

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/895961/توہین-رسالت-کو-روکنے-کیلئے-حکمرانوں-عالمی-عدالتوں-کا-سہارا-لینا-چاہیئے-ابوالخیر-زبیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org