QR CodeQR Code

آج امت کو پہلے سے کہیں زیادہ وحدت کی ضرورت ہے، علامہ عارف واحدی

5 Nov 2020 00:54

اسلام آباد میں منعقدہ رحمت للعالمین وحدت کانفرنس سے خطاب میں شیعہ علماء کونسل کے رہنماء کا کہنا تھا کہ محبت و رواداری کے جذبوں کو فروغ دیکر ایک دوسرے کو مضبوط کیا جائے۔ دشمنوں کا مقابلہ کرنے کیلئے دشمن شناسی ضروری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنماء علامہ عارف واحدی نے کہا ہے کہ امت کی بقاء اور دشمنوں کی شکست کے لیے اس طرح کے اجتماعات کی اشد ضرورت ہے۔ طاغوت کے نمائندے مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کے لیے چالیں چل رہے ہیں۔ اسلام آباد میں منعقدہ رحمت للعالمین واحدت کانفرنس سے خطاب میں علامہ عارف واحدی کا کہنا تھا کہ محبت و رواداری کے جذبوں کو فروغ دے کر ایک دوسرے کو مضبوط کیا جائے۔ دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے دشمن شناسی ضروری ہے۔


خبر کا کوڈ: 895964

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/895964/ا-ج-امت-کو-پہلے-سے-کہیں-زیادہ-وحدت-کی-ضرورت-ہے-علامہ-عارف-واحدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org