0
Thursday 5 Nov 2020 01:49

امریکی انتخابات، احتجاجی مظاہروں اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع

امریکی انتخابات، احتجاجی مظاہروں اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ٹرمپ کے حامیوں کے وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرے میں پولیس سے جھڑپیں ہوئی ہے جب کہ مختلف علاقوں میں احتجاج کیا گیا ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی انتخابات نتائج کے بعد پیدا ہونے والی بے یقینی کی صورت حال اور صدر ٹرمپ کی جانب سے فتح کے دعوے اور دھاندلی کے الزامات کے بعد مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔ لاس اینجلس، شمالی کیرولینا، پورٹلینڈ، اوریگینو میں متعدد مقامات پر درجنوں اور کہیں سیکڑوں کی تعداد میں مظاہرین نکلے ہیں جب کہ منیسوٹا میں ایک درجن سے زائد مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ واشنگٹن میں ہونے والا مظاہرہ مجموعی طور پر پُرامن رہا تاہم سی بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق احتجاج کے دوران مختلف مقامات پر دھواں اٹھتا دیکھا گیا اور مظاہرین کی جانب سے اسموک بم استعمال کرنے کی اطلاعات بھی ہیں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے انتخابات میں قبل ازوقت فتح کے دعوے اور انتخاب میں دھاندلی کے الزامات نے امریکا کی فضا میں پائی جانے والی کشیدگی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ جب کہ ٹرمپ کے حامی اور مخالف دونوں ہی حلقوں کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ امریکا میں انتخابی نتائج پیدا ہونے والی غیر یقیین صورت حال کے پیش نظر انتظامیہ اور شہریوں نے ممکنہ بد امنی اور فسادات کی پیش بندی کے انتظامات شروع کردیے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 895967
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش