QR CodeQR Code

مریم نواز اسکردو پہنچ گئیں

5 Nov 2020 10:55

ذرائع کے مطابق مریم نواز گمبہ کی جلسہ گاہ پہنچ گئی ہیں، نواز لیگی رہنما و سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی بھی جلسہ گاہ میں اسٹیج پر موجود ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کی نائب صدر اور سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز لاہور سے گلگت بلتستان پہنچ گئیں۔ مریم نواز گمبہ کی جلسہ گاہ پہنچ گئی ہیں، نواز لیگی رہنما و سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی بھی جلسہ گاہ میں اسٹیج پر موجود ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز گلگت بلتستان میں پارٹی کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گی، وہ آج اسکردو سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گی۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز 7 روز تک گلگت بلتستان میں قیام کریں گی، وہ گلگت بلتستان کے علاقوں گمبہ کے علاوہ غواڑی میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گی۔ پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نائب صدر مسلم لیگ نواز مریم نواز جمعے کو اسکردو شہر میں مسلم لیگ نواز کے جلسے سے خطاب کریں گی۔


خبر کا کوڈ: 895994

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/895994/مریم-نواز-اسکردو-پہنچ-گئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org