QR CodeQR Code

ٹرمپ کو پنسلوینیا، وسکونسن اور مشی گن کےنتائج پر اعتراضات

5 Nov 2020 10:59

ایرک ٹرمپ کا کہنا ہے پولنگ اسٹیشنز پر عملے نے جوبائیڈن اور ہیرس کی تصاویر والے ماسک لگا رکھے تھے جو انتخابی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پینسلوینیا کے نتائج کے خلاف مقدمہ دائر کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو پنسلوینیا، وسکونسن اور مشی گن کے نتائج پر اعتراضات ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ کے بیٹے ایرک ٹرمپ نے پنسلوینیا میں ڈیموکریٹس پر دھاندلی کا الزام لگا دیا۔ ایرک ٹرمپ کا کہنا ہے پولنگ اسٹیشنز پر عملے نے جوبائیڈن اور ہیرس کی تصاویر والے ماسک لگا رکھے تھے جو انتخابی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پینسلوینیا کے نتائج کے خلاف مقدمہ دائر کریں گے۔ ادھر ٹرمپ کیمپین منیجر نے کہا ہے کہ وسکونسن کی کئی کاؤنٹیز میں ووٹنگ کی بےضابطگیوں کی گئیں۔ تاہم وسکونسن الیکشن عہدیدار نے دھاندلی کے الزامات مسترد کر دیے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکا میں 59 ویں صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کے مجموعی الیکٹورل ووٹ 264 ہو گئے ہیں، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 214 ہے۔ جوبائیڈن کو جیتنے کے لیے مزید 6 ووٹوں کی ضرورت ہے ،جبکہ اب بھی 5 ریاستوں کے نتائج واضح ہونا باقی ہیں ان ریاستوں کے 60 الیکٹورل ووٹ ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 895995

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/895995/ٹرمپ-کو-پنسلوینیا-وسکونسن-اور-مشی-گن-کےنتائج-پر-اعتراضات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org