0
Thursday 5 Nov 2020 11:18

پاکستان نے 2 بھارتی جاسوسوں کو رہا کر دیا

پاکستان نے 2 بھارتی جاسوسوں کو رہا کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے جاسوسی اور دہشت  گردی میں ملوث 2 بھارتی قیدیوں کو رہا کر دیا۔ تین بھارتی قیدیوں کی رہائی کے لیے دائر درخواست پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کیا کہ مزید 2 بھارتی قیدیوں کو بھارت واپس بھیج دیا ہے۔ ایک بھارتی قیدی کی سیکورٹی کلئیرنس اور اس کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مزید کارروائی درکار ہے، ایک بھارتی قیدی کا کیس بھی کلبھوشن کیس کے ساتھ سنا جائے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ وہ تو مختلف کیس ہے اس کا تو اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے، یہ وہ قیدی ہیں جن کو فوجی عدالت سے سزا ہوئی اور وہ پوری کر چکے ہیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایک بھارتی قیدی محمد اسماعیل کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ابھی کارروائی باقی ہے جس پر عدالت نے کہا کہ جب قیدی سزا پوری کر چکا ہو تو اس کا حق ہے کہ اسے رہا کیا جائے۔ عدالت نے بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت پر دلائل کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق بتائیں ابھی بھی ایک بھارتی قیدی کو قید میں رکھ سکتے ہیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 نومبر تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ بھارتی ہائی کمیشن نے فوجی عدالت سے سزا پانے والے اپنے مجرمان کی رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، 28 اکتوبر کو سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے عدالت کو بتایا کہ 5 بھارتی قیدیوں کو سزا مکمل ہونے پر 26 اکتوبر 2020ء کو رہا کر دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 895999
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش