1
Thursday 5 Nov 2020 11:39

امریکی صدراتی الیکشن کے بارے رہبر معظم کا دلچسپ ٹوئیٹ

امریکی صدراتی الیکشن کے بارے رہبر معظم کا دلچسپ ٹوئیٹ
اسلام ٹائمز۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے امریکی صدارتی انتخابات کے حوالے سے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں امریکی جمہوریت کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ عجیب تماشا ہے! ایک فریق کہتا ہے کہ یہ انتخابات امریکی تاریخ کے جعلی ترین انتخابات ہیں.. جبکہ وہ کون ہے جو یہ کہہ رہا ہے؟ رہبر معظم  نے مزید لکھا کہ وہ دفتر میں بیٹھا موجودہ (امریکی) صدر ہے!! جبکہ اس کا حریف کہتا ہے کہ ٹرمپ انتخابات میں دھاندلی کرنا چاہتا ہے! انہوں نے USElections# کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے مزید لکھا کہ یہ ہیں امریکی انتخابات اور امریکی جمہوریت!!

خبر کا کوڈ : 896008
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش