0
Thursday 5 Nov 2020 18:10

تحریک لبیک نے جلالی کی محبت میں اہلبیتؑ اطہار کو غیر معصوم قرار دیدیا

تحریک لبیک نے جلالی کی محبت میں اہلبیتؑ اطہار کو غیر معصوم قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک اور تحریک صراط مستقیم کے زیراہتمام مرکز صراط تاج باغ لاہور میں عقیدہ معصومیت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت علامہ ارشاد احمد حقانی جلالی نے کی۔ کانفرنس میں علماء نے آصف اشرف جلالی کی محبت میں اہلبیتؑ اطہار کو غیر معصوم قرار دیدیا۔ کانفرنس سے صاحبزادہ آغا ابراہیم منیب فاروقی مجددی نے مجدد الف ثانی کی تصنیف مکتوبات کا درس دیتے ہوئے عقیدہ معصومیت کو بیان کرتے ہوئے کہا اہلسنت کا یہ مسلمہ عقیدہ ہے کہ انسانوں میں نبیوں کے علاوہ کوئی معصوم نہیں، تمام اہلبیت اطہار و صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنھم کے بارے میں اہلسنت و لجماعت کا عقیدہ ہے کہ یہ محفوظ عن الخطاء ہیں معصوم نہیں۔ انہوں نے ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلک اہلسنت و لجماعت کے ترجمان ہیں، راسخ فی العلم، راسخ فی العقیدہ ہیں، ان کی بلاجواز گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے چودہ صدیوں کا عقیدہ اہلسنت واضح کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی سے عداوت رکھنے والوں نے عقیدہ اہلسنت سے انحراف کیا اور عقیدہ معصومیت کی غلط تشریح کرکے لوگوں کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ تحریک لبیک کے قائم مقام امیر مولانا فرمان علی حیدری نے کہا ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی حق پر ہیں اور ہم حق کیساتھ کھڑے ہیں، حکومت محافظ ناموس رسالتﷺ، محافظ ناموس اہلبیت و صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنھم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کو جلد باعزت رہا کرے اور گستاخ رسول ساون مسیح، گستاخ صحابہ و اہلبیت ذاکر آصف علوی کو جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے۔ کانفرنس میں صاحبزادہ مرتضیٰ علی ہاشمی، علامہ زاہد جلالی، علامہ صدیق مصحفی، علامہ فیاض فرقانی اور مولانا مبشر رسول صدیقی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 896100
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش