0
Thursday 5 Nov 2020 18:37

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 6 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 6 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
اسلام ٹائمز۔ زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا ہے۔ زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا، جس سے انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 6 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد 35 پیسے کی کمی سے 159 روپے 46 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 5 مئی 2020ء کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 159.65 روپے تھی۔ اس طرح سے گذشتہ دو ماہ کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 8.97 روپے کی کمی واقع ہوچکی ہے۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 25 پیسے کی کمی سے 159 روپے 70 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 896103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش