QR CodeQR Code

آئندہ ہفتے سے لاہور سے تہران براہ راست پروازیں شروع ہونگی، محمد رضا ناظری

5 Nov 2020 19:00

ایرانی قونصل جنرل نے لاہور چیمبر کا دورہ کرنے کے موقع پر کہا کہ لاہور سے تہران کیلئے ڈائریکٹ فلائٹ کا آغاز اگلے ہفتے سے ہو جائیگا، اس فلائیٹ آپریشن کے بعد 3 گھنٹے سے کم وقت میں تہران جایا جا سکتا ہے۔ محمد رضا ناظری نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں ایران کے قونصل جنرل محمد رضا ناظری نے آج لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور صدر لاہور چیمبر میاں طارق مصباح، سینیئر نائب صدر ناصر حمید خان، سابق صدور اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبران سے ملاقات کی۔ ایرانی قونصل جنرل نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہفتے لاہور سے براہ راست تہران کیلئے فلائٹ چلیں گی۔ ایرانی قونصل جنرل رضا ناظری نے کہا کہ لاہور سے تہران کیلئے ڈائریکٹ فلائٹ کا آغاز اگلے ہفتے سے ہو جائے گا، اس فلائٹ آپریشن کے بعد 3 گھنٹے سے کم وقت میں تہران جایا جا سکتا ہے۔ محمد رضا ناظری نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔

صدر لاہور چیمبر میاں طارق مصباح نے کہا کہ دو طرفہ تجارت کو بارٹر سسٹم کے تحت بڑھایا جا سکتا ہے، لاہور چیمبر اور ایرانی قونصل جنرل کے درمیان برادرانہ تعلقات پر فخر ہے، تاہم بینکنگ چینل نہ ہونے کی وجہ سے تجارت نہیں بڑھ رہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کو 4.6 ملین ڈالر کی برآمد کرتا ہے، جسے ایک ماہ میں ایک بلین کیا جا سکتا ہے۔ ایرانی قونصل جنرل کے دورے کے موقع پر سابق صدر میاں مصباح الرحمٰن، سہیل لاشاری، سابق سینیئر نائب صدر امجد علی جاوا، علی حسام اصغر، سابق نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 896106

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/896106/ا-ئندہ-ہفتے-سے-لاہور-تہران-براہ-راست-پروازیں-شروع-ہونگی-محمد-رضا-ناظری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org