QR CodeQR Code

علامہ جواد نقوی کی جامعۃ المنتظر آمد، علامہ نیاز نقوی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا

5 Nov 2020 19:26

جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قاضی نیاز حسین مرحوم کی ملی و قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے ملی حوالے سے نمایاں خدمات سرانجام دیں جبکہ اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے بھی علامہ نیاز نقوی کی خدمات لائق تحسین تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ اور جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے آج لاہور میں جامعۃ المنتظر کا دورہ کیا اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ سید ریاض حسین نجفی سے ملاقات کی۔ علامہ سید جواد نقوی نے اس موقع پر علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی کی وفات پر علامہ ریاض نجفی سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ قاضی نیاز حسین مرحوم کی ملی و قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے ملی حوالے سے نمایاں خدمات سرانجام دیں جبکہ اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے بھی علامہ نیاز نقوی کی خدمات لائق تحسین تھیں۔ اس موقع پر علامہ سید ریاض حسین نجفی نے علامہ جواد نقوی کا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 896113

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/896113/علامہ-جواد-نقوی-کی-جامعۃ-المنتظر-ا-مد-نیاز-وفات-پر-اظہار-تعزیت-کیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org