QR CodeQR Code

لوگ غیر جمہوری نظام سے تنگ آ چکے ہیں، ترجمان سندھ حکومت

5 Nov 2020 19:36

میڈیا سے بات کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اب ملک میں تبدیلی کی صدا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز اس وقت مشکل میں ہیں اور انہیں اپنی نوکری سے وفا کرنی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ لوگ غیر جمہوری نظام سے تنگ آ چکے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گندم کا مصنوعی بحران کس وجہ سے پیدا ہوا؟ یہ ہم پر الزامات تو لگا دیتے ہیں لیکن اپنی کارکردگی کا بھی جائزہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ملک میں تبدیلی کی صدا ہے اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسوں میں عوام کی بڑی تعداد کا شریک ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ اب غیرجمہوری نظام سے تنگ آ چکے ہیں۔

بلین ٹری سے متعلق بات کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلین ٹری کے درخت پتا نہیں کہاں لگائے گئے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز اس وقت مشکل میں ہیں اور انہیں اپنی نوکری سے وفا کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کوئی چیمپیئن ثابت کردے کہ خیبر پختونخوا نے گندم کا ہدف پورا کیا یا پھر پاسکو نے گندم ہدف حاصل کیا ہو ؟ گندم کی سب سے زیادہ سپلائی پنجاب سے ہوتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 896115

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/896115/لوگ-غیر-جمہوری-نظام-سے-تنگ-ا-چکے-ہیں-ترجمان-سندھ-حکومت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org