0
Thursday 5 Nov 2020 20:31

بلاول میں شرم ہے تو جی بی الیکشن چھوڑ کر سندھ حکومت کی کارکردگی پر توجہ دیں، علامہ مبشر حسن

بلاول میں شرم ہے تو جی بی الیکشن چھوڑ کر سندھ حکومت کی کارکردگی پر توجہ دیں، علامہ مبشر حسن
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے ٹرانسپورٹ نظام کے حوالے سے عالمی ادارے کی رپورٹ پیپلز پارٹی کی بارہ سالہ حکومت کی بدترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بلاول زرداری میں تھوڑی بہت شرم ہے تو گلگت بلتستان کے الیکشن چھوڑ کر سندھ حکومت کی کارکردگی پر توجہ دیں۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ علامہ مبشر حسن نے وحدت ہاؤس سے جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور نیب سندھ کے بارہ سالوں کے ترقیاتی بجٹ کا آڈٹ کروائیں اور کرپٹ حکمرانوں کو کڑی سزائیں دلوائیں، سندھ میں فوری طور پر بلدیاتی الیکشن کروا کر اختیارات کونچلی سطح تک منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ عالمی ادارے کی رپورٹ پر سو موٹو ایکشن لے کر سندھ حکومت سے جواب طلب کرے۔
خبر کا کوڈ : 896120
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش