0
Thursday 5 Nov 2020 22:28

جی بی کے چیف الیکشن کمشنر اسلام آباد میں ملاقاتوں کا ریکارڈ منظرعام پر لائیں، بلاول بھٹو

جی بی کے چیف الیکشن کمشنر اسلام آباد میں ملاقاتوں کا ریکارڈ منظرعام پر لائیں، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان کے الیکشن کمشنر اپنی اسلام آباد میں ہونے والی ملاقاتوں کا ریکارڈ منظر عام پر لائیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن کمشنر کی ذمہ داری ہے کہ وہ جی بی میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرائیں، لیکن وہ اسلام آباد میں جا کر حکومتی اراکین سے ملاقاتیں کر رہے ہیں اور میرے خلاف پریس کانفرنس کر رہے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ میرے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہیں ہے اور یہ میرا حق ہے کہ میں پارٹی کی انتخابی مہم چلاﺅں۔ چیف الیکشن کمشنر وزیراعظم اور دیگر وزراء کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں اور انتخابات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر عوام کے حقوق کا تحفظ نہیں کر رہے اور انہیں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا حق نہیں دے رہے۔ یہ بات انہوں نے جی بی کے انتخابات 2020ء کے لئے پیپلزپارٹی کی تین کارنر میٹنگوں بمقام، پاکورا، استور اور جگلوٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان جی بی آیا اور اس نے جی بی کو عبوری صوبہ بنانے کا اعلان کیا۔ وہ اتنا بے خبر ہیں کہ انہیں پتہ ہی نہیں کہ صدر آصف علی زرداری نے 2009ء میں جی بی کو عبوری حکومت کا درجہ دیا اور پہلا گورنر اور پہلا وزیراعلیٰ دیا جس نے جی بی کے عوام کو 25000 ملازمتیں دیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جی بی کا پتہ ہی نہیں ہے اور اسے یہ بھی نہیں معلوم کہ یہ پاکستان پیپلزپارٹی کی تیسری نسل ہے جس کا رشتہ یہاں کے عوام سے بہت گہرا ہے۔ عمران خان نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ وہ جی بی کے لئے کسی پیکیج کا اعلان اس لئے نہیں کر رہے کہ وہ الیکشن کے دوران ایسا نہیں کر سکتے لیکن یہاں کے عوام پوچھتے ہیں کہ اس نے جی بی کے لئے پچھلے دو سالوں کے دوران کیا کیا ہے اور کونسے پیکیج کا اعلان کیا ہے؟ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن مہم کے دوران وزیراعظم اور وفاقی وزراء کا جی بی کا دورہ الیکشن قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ حکومت کے وزراء یہاں آکر پیسے تقسیم کر رہے ہیں لیکن یہ نااہل اور کٹھ پتلی حکومت نہیں جانتی کہ جی بی کے عوام غیرتمند اور وفادار ہیں اور بکنے والے نہیں۔
خبر کا کوڈ : 896123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش