QR CodeQR Code

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا پشاور میں جلسہ میزبانی کا فیصلہ نہ ہوسکا

5 Nov 2020 23:10

عوامی نیشنل پارٹی جلسہ کی میزبانی کیلئے ڈٹ گئی ہے، جبکہ جے یو آئی (ف) نے جلسہ کی مشترکہ میزبانی کی تجویز پیش کر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے پشاور میں منعقد ہونے والے جلسے کی میزبانی کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام 22 نومبر کو پشاور میں منعقد ہونے والے جلسے کی میزبانی کا فیصلہ نہیں ہوسکا، تاہم عوامی نیشنل پارٹی جلسہ کی میزبانی کیلئے ڈٹ گئی ہے، جبکہ جے یو آئی (ف) نے جلسہ کی مشترکہ میزبانی کی تجویز پیش کر دی ہے۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ تمام جماعتوں کے صوبائی جنرل سیکرٹریوں پر مشتمل کمیٹی اجلاس میں کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 896138

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/896138/پاکستان-ڈیموکریٹک-موومنٹ-کا-پشاور-میں-جلسہ-میزبانی-فیصلہ-نہ-ہوسکا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org