QR CodeQR Code

پشاور جلسے میں دہشتگردی ہوئی تو وزیراعظم پر مقدمہ درج کرائیں گے، مولانا عبدالغفور حیدری

5 Nov 2020 23:15

جے یو آئی (ف) کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں وزیراعظم، وفاقی وزرا علی امین گنڈا پور، سیف اللہ نیازی سمیت دیگر وزرا انتخابی مہم چلا رہے ہیں، الیکشن کمیشن کو اس کا نوٹس لینا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پشاور جلسے کے دوران دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہوا تو اس کی ایف آئی آر وزیراعظم کے خلاف درج کرائی جائے گی۔ جمعیت علمائے اسلام کے سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں وزیراعظم، وفاقی وزرا علی امین گنڈا پور، سیف اللہ نیازی سمیت دیگر وزرا انتخابی مہم چلا رہے ہیں، الیکشن کمیشن کو اس کا نوٹس لینا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پشاور جلسے کے دوران دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہوا تو اس کی ایف آئی آر وزیراعظم، وزیر داخلہ اور وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کے خلاف درج کرائی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 896140

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/896140/پشاور-جلسے-میں-دہشتگردی-ہوئی-وزیراعظم-پر-مقدمہ-درج-کرائیں-گے-مولانا-عبدالغفور-حیدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org