0
Friday 6 Nov 2020 01:05

فلور ملز کی آٹے کے 20 کلو تھیلے پر 50 روپے تک کمی پر آمادگی

فلور ملز کی آٹے کے 20 کلو تھیلے پر 50 روپے تک کمی پر آمادگی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کا تعین صوبائی اختیار ہے، پھر بھی غریب عوام کی سہولت مدنظر رکھتے ہوئے اس امر کی نگرانی خود کر رہا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی دستیابی کے اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا، جس میں قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے شرکاء کو گندم اور چینی کی دستیابی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یومیہ 25000 ٹن گندم کی پسائی، مارکیٹ میں دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔ چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا نے بریفنگ میں کہا کہ یومیہ 11000 ٹن گندم کی کھپت ہے اور 11 لاکھ ٹن گندم اسٹاک میں موجود ہے، 5000 ٹن یومیہ گندم کی ریلیز یقینی بنائی جائے گی جب کہ فلور ملز کی جانب سے 10 سے 50 روپے فی 20 کلو تھیلے پر کمی کی آمادگی کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کا تعین صوبائی اختیار ہے تاہم غریب عوام کی سہولت مدنظر رکھتے ہوئے اس امر کی نگرانی کر رہا ہوں، حکومت کی ہر ممکن کوشش ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت تمام معاشی اعشاریے مثبت سمت میں جارہے ہیں، کوشش ہے معاشی میدان میں مثبت پیشرفت کے ثمرات عوام کو میسر آئیں۔ وزیراعظم نے مستقبل کی ضروریات کیلئے پیشگی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آٹے اور چینی کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جائے اور درآمدی چینی کی ملک کے مختلف حصوں میں ترسیل یقینی بنائی جائے۔
خبر کا کوڈ : 896169
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش