0
Friday 5 Aug 2011 19:26

بیرونی مداخلت شام کی مشکلات کا حل نہیں، روس

بیرونی مداخلت شام کی مشکلات کا حل نہیں، روس
اسلام ٹائمز- فارس نیوز ایجنسی کے مطابق روس کی وزارت خارجہ نے کل جمعرات کے روز بیانیہ صادر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ شام میں موجود بحران کا حل بیرونی مداخلت سے نہیں بلکہ مختلف سیاسی گروہون کے درمیان گفتگو سے ممکن ہے، شام کے مسائل کا حل صرف اور صرف شام کے اپنے عوام ہی نکال سکتے ہیں۔
بیانیہ میں زور دیا گیا ہے کہ روس شام میں ہونے والی شدت پسندی کے جلد از جلد خاتمے اور قومی اتفاق رائے کے ذریعے سیاسی، معاشرتی اور اقتصادی اصلاحات کی برپائی کا خواہاں ہے۔
روس کے صدر دمیتری مدودیف نے بھی کل شام کے صدر بشار اسد پر زور دیا کہ وہ ملک میں سیاسی اصلاحات کے نفاذ کو یقینی بنائیں اور سیاسی مخالفین سے مذاکرات کریں۔ وہ جرجیا میں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بشار اسد نے ملک میں سیاسی اصلاحات کا نفاذ نہ کیا تو انکا انجام انتہائی غم انگیز ہو گا۔ روسی صدر نے کہا کہ وہ شام کے حالات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 89618
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش