QR CodeQR Code

بحرینی عوام سیاسی اصلاحات کے نفاذ میں تاخیر اور حکومتی کرپشن کو مزید برداشت نہیں کر سکتے، آیت اللہ شیخ عیسی قاسم

5 Aug 2011 19:47

اسلام ٹائمز: بحرین کے ممتاز شیعہ عالم دین اور سیاسی رہنما نے حکومت کو خبردار کیا کہ عوام سیاسی اصلاحات کے نفاذ میں تاخیر اور حکومتی سطح پر کرپشن کو اب مزید برداشت نہیں کر سکتے۔


اسلام ٹائمز- العالم نیوز ایجنسی کے مطابق بحرین کے ممتاز شیعہ عالم دین اور بحرین علماء کونسل کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے "الدراز" میں جمعے کا خطبہ دیتے ہوئے حکومت کو خبردار کیا کہ عوام میں سیاسی اصلاحات کے نفاذ میں مزید تاخیر اور حکومتی سطح پر کرپشن کے تسلسل کو برداشت کرنے کی طاقت ختم ہو چکی ہے۔ انہوں نے آل خلیفہ رژیم کو امریکہ و مغربی قوتوں کی کٹھ پتلی حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بحرینی حکومت اقتدار کی خاطر سب کچھ امریکہ کو بیچنے کو تیار ہے۔
آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے کہا کہ مغربی دنیا اور امریکہ اپنی کٹھ پتلی اور نوکر حکومتوں کی حمایت کرتے آئے ہیں تاکہ انکے ذریعے اقوام عالم کی دولت اور قدرتی وسائل کو لوٹ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کٹھ پتلی حکومتیں اپنے اقتدار کی بقاء کی خاطر سب کچھ امریکہ اور مغربی قوتوں کی گود میں ڈالنے کیلئے تیار نظر آتی ہیں۔
بحرین علماء کونسل کے سربراہ نے حکومت کی جانب سے ہزاروں افراد کو صرف اس جرم میں کہ انہوں نے حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کی ہے نوکری سے فارغ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آل خلیفہ رژیم کا یہ ظالمانہ اقدام ہزاروں خواتین اور بچوں کے بھوکے رہنے کا باعث بنا ہے۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے سینکڑوں اسٹوڈنٹس کو یونیورسٹیوں سے نکال باہر کرنے کی بھی مذمت کی۔


خبر کا کوڈ: 89621

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/89621/بحرینی-عوام-سیاسی-اصلاحات-کے-نفاذ-میں-تاخیر-اور-حکومتی-کرپشن-کو-مزید-برداشت-نہیں-کر-سکتے-آیت-اللہ-شیخ-عیسی-قاسم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org