0
Friday 6 Nov 2020 12:02

لوگوں کو خاموش نہیں کیا جا سکتا، جوبائیڈن

لوگوں کو خاموش نہیں کیا جا سکتا، جوبائیڈن
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدارت کے ڈیمو کریٹ امیدوار جوبائیدن کہتے ہیں کہ لوگوں کو خاموش، ستایا یا ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں امریکی صدارت کے ڈیمو کریٹ امیدوار جوبائیدن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر ووٹ شمار کیا جانا چاہیے۔ اس سے قبل انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں یہ کہا تھا کہ ہماری جمہوریت ہم سے کوئی چھیننے والا نہیں ہے، نہ اب، نہ ہی کبھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ امریکا بہت دور آ چکا ہے، اس نے بہت سی جنگیں لڑی ہیں اور ایسا کرنے کے لیے بہت کچھ برداشت کیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی انتخابات میں پولنگ کے 2 دن بعد بھی نتائج مکمل نہ ہو سکے۔ امریکا کے صدارتی انتخابات کے نتائج غیر معمولی طور پر التواء کا شکار ہیں۔ پانسہ پلٹنے والی ریاست پنسلوینیا، نیواڈا اور جارجیا میں ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی پوزیشن مزید بہتر ہو گئی ہے۔ دو روز گزر چکے ہیں، پانسہ پلٹنے والی ریاستوں میں پوسٹل بیلٹ مسلسل موصول ہونے کی وجہ سے ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور نتیجہ نہیں دیا جا سکا ہے۔ اب تک کے نتائج میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کی پوزیشن نسبتاً مضبوط ہے تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ ٹرمپ دوسری بار منتخب ہوسکیں گے یا وائٹ ہاؤس جو بائیڈن کا مقدر بنے گا۔ نیواڈا، جارجیا، پنسلوینیا، شمالی کیرولائنا کے نتائج ہی فیصلہ کن ثابت ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 896227
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش