0
Friday 6 Nov 2020 13:14

خواہش ہے پاکستان کو کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانے پڑیں، عمران خان

خواہش ہے پاکستان کو کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانے پڑیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ خواہش ہے کہ پاکستان ایسا ملک بنے جسے کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانے پڑیں۔ حسن ابدال میں وزیرِاعظم عمران خان نے ریلوے اسٹیشن اپ گریڈیشن کا افتتاح کر دیا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کے سفر میں ریلوے کا بہت اہم مقام ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں ٹرین سستے اور آرام دہ سفر کا ذریعہ ہے، ریلوے اس لیے اہمیت رکھتی ہے کہ یہ عام اور غریب آدمی کی سواری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون سے پاکستان میں پہلی بار ریلوے میں سب سے بڑی سرمایہ کاری آ رہی ہے، ایم ایل ون سے کراچی سے لاہور کا سفر 7 گھنٹے ہو جائے گا۔ وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ہم نے انگریز کے دیئے گئے ریلوے کے نظام کو ترقی نہیں دی، ایم ایل ون خود انحصاری کی جانب اہم قدم ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں سب مذاہب کے لوگ برابر ہیں، ہماری کوشش تھی کہ سکھ برادری کے لیے آسانیاں پیدا ہوں۔ عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ معاشی ترقی میں ریلوے اہم کردار ادا کرے گا، حسن ابدال ریلوے اسٹیشن سے سکھ برادری کو بہت سہولت ملے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاحت کو بہتر بنانے کے لیے ہمیں ہر طرح کی سہولتیں دینی ہیں،سیاحت کو بہتر بنا لیں تو کسی سے قرضہ مانگنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 896230
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش