0
Friday 6 Nov 2020 14:20

آئی ایس او کے حمایت مظلومین جہاں و آزادی القدس کنونشن کا اسکاوٹ سلامی سے آغاز

آئی ایس او کے حمایت مظلومین جہاں و آزادی القدس کنونشن کا اسکاوٹ سلامی سے آغاز
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 49 ویں سالانہ حمایت مظلومین جہاں و آزادی القدس کنونشن کا آغاز بانی آئی ایس او پاکستان ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کے مرقد پر اسکاوٹ سلامی سے آغاز ہو چکا ہے۔ اسکاوٹ سلامی میں امامیہ اسکاوٹس کے چاک وچوبند دستے نے حصہ لیا۔ اس موقع پر اسکاوٹس سے آئی ایس او کی مجلس نظارت کے رکن اور ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ غلام شبیر بخاری اور مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان نے خطاب کیا۔ اسکاوٹس نے مرقد ڈاکٹر محمد علی نقوی شہپید پر ترانہ پڑھا اور مزار پر پھول چڑھائے گئے۔ واضح رہے کہ مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان نے ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کے رفیق شہید محرم علی کے مزار پر بھی حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ 
خبر کا کوڈ : 896247
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش