0
Friday 6 Nov 2020 14:59

رائیونڈ، تبلیغی اجتماع امیر جماعت مولانا نذرالرحمان کے بیان سے شروع ہوگیا

رائیونڈ، تبلیغی اجتماع امیر جماعت مولانا نذرالرحمان کے بیان سے شروع ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ تبلیغی جماعت کا اجتماع رائیونڈ میں امیر جماعت مولانا نذر الرحمان کے ابتدائی بیان سے شروع ہوگیا، اجتماع کیلئے 1600 پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تبلیغی جماعت کا عالمی اجتماع رائیونڈ کے وسیع میدان میں شروع ہوگیا، ابتدائی بیان میں امیر جماعت مولانا نذرالرحمان نے کہا کہ دعوت و تبلیغ کا کام عظیم کام ہے، انبیاء کرام نے امر بالمعروف ونہی عن المنکر کا پیغام پوری دنیا میں پہنچایا، نبی اکرم ؐ کے بعد اب اس عظیم دعوت کا کام امت کے سپرد ہے، ہر کلمہ گو داعی ہے اس کلمے کی دعوت کو پوری دنیا میں پہنچانے کا کام کرنا ہے۔ اجتماع میں حکومتی ایس او پیز کے مطابق کارکنان شرکت کر رہے ہیں۔ اجتماع کی سکیورٹی کیلئے 1600 اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ اجتماع گاہ کی سکیورٹی کیلئے 4 ایس پیز، 10 ڈی ایس پیز، 25 انسپکٹرز، 100 سب انسپکٹرز، 100 اے ایس آئی تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ پولیس اہلکار تین شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دینگے، ماسک کے بغیر پنڈال میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

اس مرتبہ تبلیغی اجتماع ایک ہی مرحلہ میں منعقد ہوگا جبکہ کہ اس سے قبل 2 مرحلوں میں ہوتا تھا گزشتہ سالوں کی نسبت مندوبین کی تعداد بھی محدود ہوگی، اس مرتبہ تبلیغی اجتماع میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، ڈیرہ اسماعیل خان، سوات، کوئٹہ، پشاور اور کراچی سے ارکان شرکت کریں گے۔ تبلیغی انتظامیہ کی جانب سے پنڈال کے چاروں اطراف قناتیں لگا دیں گئی ہیں، صرف مین گیٹ سے چیکنگ کے بعد ہی شرکاء کو پنڈال میں داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ اجتماع کے داخلی اور خارجی راستوں پر واک تھروگیٹ لگا کر چیکنگ کی جا رہی ہے کسی کو بھی پنڈال میں چیکنگ کے بغیر داخل ہونے نہیں دیا جا رہا جبکہ اجتماعی دعا 8 نومبر بروز اتوار کو صبح ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 896253
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش