0
Friday 6 Nov 2020 21:55

بھارت میں کورونا متاثرین میں 47638 کا اضافہ، مزید 670 جانبحق

بھارت میں کورونا متاثرین میں 47638 کا اضافہ، مزید 670 جانبحق
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کو شکست دینے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ جارہی ہے، جس سے فعال معاملات میں مسلسل کمی آرہی ہے جبکہ جمعہ کے روز انفیکشن کے یومیہ معاملوں میں جزوی کمی واقع ہوئی ہے۔ اس سے قبل لگاتار 10 دن تک انفیکشن کے نئے کیسوں کی تعداد 50 ہزار سے کم رہی، جمعرات کو ان کی یہ تعداد اس اعداد کو عبور کرگئی تھی لیکن گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس میں قدرے کمی آئی ہے اور 47638 نئے کیس درج ہوئے ہیں۔ جمعہ کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54157 مریض صحتمند اور 670 افراد فوت ہوئے۔ فعال معاملات کی تعداد میں 7189 کی کمی سے یہ تعداد 520773 رہ گئی ہے اور ان کی شرح 6.19 فیصد ہے۔ وہیں صحت ہونے والوں کی شرح 92.32 اور اموات کی شرح 1.49 فیصد ہے۔
خبر کا کوڈ : 896286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش