0
Friday 6 Nov 2020 21:48

گلگت بلتستان میں 415 پولنگ سٹیشن کو انتہائی حساس قرار دیدیا گیا

گلگت بلتستان میں 415 پولنگ سٹیشن کو انتہائی حساس قرار دیدیا گیا
اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع ہو گئی ہے، پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان سے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ گلگت میں الیکشن کمشنر عابد رضا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ جی بی میں ٹوٹل 1234 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 415 سٹیشنز کو انتہائی حساس، 339 کو حساس قرار دیدیا گیا ہے، ضرورت پڑنے پر پولنگ سٹیشن کی تعداد بھی بڑھائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیلٹ پیپرز کی سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، ہم جنگی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، ہمارے کام پر تنقید کی جا رہی ہے، تعریب نہیں کرتا۔ انہو نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مختلف جماعتوں کے امیدواروں کو 121 نوٹسز جاری کئے گئے ہیں، جن میں سے پی پی کو 41، پی ٹی آئی کو 30، نون لیگ کو 18، جے یو آئی کو تین، قاف لیگ کو چھ، آئی ٹی پی کو پانچ اور آزاد امیدواروں کو 18 نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ راجہ شہباز نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وزیر اعظم تقریب میں شرکت کیلئے گلگت آئے تھے، دورے کے دوران الیکشن ایکٹ کی کسی قسم کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 896293
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش