QR CodeQR Code

کراچی، ماسک نہ پہننے والوں پر 500 روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم

6 Nov 2020 21:51

کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی ہے کہ وہ شہریوں کو لازمی ماسک پہننے کی ہدایت کو یقینی بنائیں کہ شہری لازمی ماسک پہنیں، جو شہری اس ماسک پہننے کی ہدایت کی خلاف ورزی کرے اس کے خلاف کارروائی کریں اور 500 روپے تک جرمانہ عائد کریں۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی انتظامیہ نے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر شہریوں پر ماسک پہننا لازمی قرار دیتے ہوئے نہ پہننے والے پر 500 روپے جرمانے کا اعلان کردیا۔ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی ہے کہ وہ شہریوں کو لازمی ماسک پہننے کی ہدایت کو یقینی بنائیں کہ شہری لازمی ماسک پہنیں، جو شہری اس ماسک پہننے کی ہدایت کی خلاف ورزی کرے اس کے خلاف کارروائی کریں اور 500 روپے تک جرمانہ عائد کریں۔

کمشنر نے کہا ہے کہ مارکیٹوں میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بننے کے لئے دکان دارکسی بھی خریدار کو بغیر ماسک کے دکان میں داخل ہونے کی اجاز ت نہ دیں۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے دکان داروں اور مارکیٹ انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔


خبر کا کوڈ: 896298

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/896298/کراچی-ماسک-نہ-پہننے-والوں-پر-500-روپے-جرمانہ-عائد-کرنے-کا-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org