0
Friday 6 Nov 2020 22:46

کراچی سرکلر ریلوے ٹرین کیلئے 10 جدید ترین کوچز تیار

کراچی سرکلر ریلوے ٹرین کیلئے 10 جدید ترین کوچز تیار
اسلام ٹائمز۔  پاکستان ریلوے نے کراچی سرکلر ریلوے ٹرین سروس کیلئے 10 جدید ترین سہولیات سے آراستہ 10 کوچز تیار کرلیں۔ پاکستان ریلوے نے کراچی سرکلر ریلوے ٹرین سروس کیلئے 10 جدید ترین سہولیات سے آراستہ 10 کوچز تیار کرلی ہیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق کوچز کراچی کیلئے روانہ کردی گئی ہیں۔ کراچی ریلوے سرکلر سروس تجرباتی طور پر 10 نومبر سے شروع کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

مجموعی طور پر کراچی سرکلر کیلئے 40 کوچز تیار ہوں گی، یہ تمام 40 کوچز جنوری 2021ء میں مکمل کرلی جائیں گی، سرکلر کراچی کی یہ ٹرینیں مجموعی طور پر 10 ہوںگی، ہر ٹرین میں 5، 5 کوچز ہوں گی، ایک کوچ میں 80 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جبکہ 20 مسافر کھڑے بھی ہو سکیں گے۔

ریلوے کیریج فیکٹری نے بلیو اور سفید رنگ کے یہ نئے خوبصورت ڈبے خود تیار کئے ہیں، ان میں موبائل چارجز کی سہولت بھی رکھی گئی ہے، ابتدائی طور پر اس کا کرایہ 50 روپے تجویزکیا گیا ہے، تجرباتی ٹرائل کے بعد اس بابت مشاورت سے حتمی فیصلہ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 896312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش