0
Friday 6 Nov 2020 22:54

نون لیگ کا بیانیہ پی ڈی ایم کا بیانیہ نہیں، ترجمان سندھ حکومت

نون لیگ کا بیانیہ پی ڈی ایم کا بیانیہ نہیں، ترجمان سندھ حکومت
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ  وہاب کا کہنا ہے کہ نون لیگ کا بیانیہ پی ڈی ایم کا بیانیہ نہیں، بلاول بھٹو زرداری کا انٹرویو پورا پڑھنے کی ضرورت ہے، پی ڈی ایم بیانیہ یہی تھا کہ سیاست کا کام سیاسی جماعتوں کا ہے، اس میں کوئی دخل اندازی نہیں ہونی چاہیئے۔ خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے میں فوجی قیادت کا نام لینا مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کا اپنا فیصلہ تھا۔
خبر کا کوڈ : 896313
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش