0
Friday 6 Nov 2020 23:03

نواز شریف نے حقائق بتائے، بلاول کے انٹرویو پر محمد زبیر کا ردعمل

نواز شریف نے حقائق بتائے، بلاول کے انٹرویو پر محمد زبیر کا ردعمل
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے گوجرانوالہ جلسے میں حقائق بتائے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی واقعہ کے بعد نواز شریف کی بات کی تائید کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جو اظہار نواز شریف نے کیا تھا وہ کہانی کی بنیاد پر نہیں تھا بلکہ حقائق تھے، نواز شریف نے گوجرانوالہ جلسے میں جو کہا تھا وہ ہمارے حکومتی تجربات ہیں، جو تجربات ہمارے ہیں وہ پیپلز پارٹی کے نہیں ہیں۔ خیال رہے کہ چیئرمین پیپلز  پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی نشریاتی ادارے کو اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ پی ڈی ایم جلسے میں فوجی قیادت کا نام لینا نواز شریف کا اپنا فیصلہ تھا، مجھے بھی نواز شریف کی تقریر سن کر دھچکا لگا۔
خبر کا کوڈ : 896314
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش