0
Saturday 7 Nov 2020 00:32

سونا فی تولہ 1400 روپے مہنگا ہوگیا

سونا فی تولہ 1400 روپے مہنگا ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1400 روپے اور 1200 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 40 ڈالر کے اضافے سے 1958 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1400 روپے اور 1200 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ اس کے نتیجے میں کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 116000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 99451 روپے ہوگئی ہے۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2000 روپے کم رہی ہے۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے بڑھ کر 1250 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 25 روپے 72 پیسے کے اضافے کے ساتھ 1071 روپے 67 پیسے ہوگئی۔
خبر کا کوڈ : 896325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش