QR CodeQR Code

جارح ممالک امریکی انتخابات سے عبرت حاصل کریں، محمد علی الحوثی

7 Nov 2020 04:14

یمنی سپریم انقلابی کونسل کے سربراہ نے اپنے پیغام میں نصیحت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ (یمن کا سرحدی) محاصرہ اور (اُس پر جاری) حملے ختم کر کے جمہوریہ یمن کیساتھ گفتگو ہی امن و امان کا حقیقی دروازہ ہیں جبکہ یہ وہی چیز ہے جس پر ان تمام سالوں کے دوران ہم تاکید کرتے آئے ہیں!


اسلام ٹائمز۔ یمنی سپریم انقلابی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے یمن پر حملہ آور ممالک کے اوپر امریکی انتخابات میں ٹرمپ کی بری صورتحال کے تباہ کن اثرات کی جانب ایک مرتبہ پھر اشارہ کیا ہے۔ محمد علی الحوثی نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں جارح ممالک کو ڈونلڈ ٹرمپ کی خراب انتخاباتی صورتحال سے عبرت اٹھانے کی تاکید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جیسا کہ طاقت کے اظہار نے امریکی انتخابات میں کوئی فائدہ نہیں دیا، ان سالوں کے دوران (یمن کا) محاصرہ اور (اُس پر) حملے جاری رکھنے کا تمہارا اصرار بھی تمہیں کوئی نتیجہ نہیں دے گا! یمنی سپریم انقلابی کونسل کے سربراہ نے اپنے پیغام میں نصیحت کرتے ہوئے لکھا کہ لہذا محاصرہ اور حملے ختم کر کے جمہوریہ یمن کے ساتھ گفتگو ہی امن و امان کا حقیقی دروازہ ہیں جبکہ یہ وہی چیز ہے جس پر ان تمام سالوں کے دوران ہم تاکید کرتے آئے ہیں!


خبر کا کوڈ: 896351

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/896351/جارح-ممالک-امریکی-انتخابات-سے-عبرت-حاصل-کریں-محمد-علی-الحوثی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org