0
Saturday 7 Nov 2020 08:02

جہانگیر ترین سمیت کسی کے ساتھ خصوصی رعایت نہیں ہوگی، وفاقی حکومت

جہانگیر ترین سمیت کسی کے ساتھ خصوصی رعایت نہیں ہوگی، وفاقی حکومت
اسلام ٹائمز۔ فاقی وزیر صنعت حماد اظہر نے چینی اسکینڈل میں جہانگیر ترین کے ملوث ہونے کے بارے میں کہا ہے کہ حکومت کے سامنے سب برابر ہیں اور کسی کے ساتھ خصوصی رعایت نہیں ہوگی اور تمام معاملات قانون کے مطابق ہوں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر صنعت حماد اظہر نے وزیر اطلاعات شبلی فراز اور وزیر خوراک فخر امام کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران چینی اسکینڈل میں جہانگیر ترین کے مطلوب ہونے کے سوال پر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ریاست اور حکومت کے آگے ہر فرد برابر ہے، ریاست اور حکومت کا فرض ہے کہ نہ تو کسی کو خصوصی مراعات دی جائیں اور نہ کسی کے ساتھ بے جا زیادتی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان دونوں چیزوں کو سامنے رکھ پر آگے چلیں گے، حکومت کے آگے ہر فرد برابر ہے چاہے اس کا نام بکر یا زید کچھ بھی ہو ہمارے سامنے سب برابر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر، مسابقتی کمیشن اور مختلف فورمز پر تفتیش ہو رہی ہے وہاں سے رپورٹ آئے گی تو پھر ہم کوئی بیان دے سکتے ہیں ورنہ کچھ کہنا مناسب نہیں ہوگا۔ جہانگیر ترین کی گرفتاری کے حوالے سے حماد اظہر نے بتایا کہ گرفتاری تو وارنٹ ہو یا ایسی کوئی چیز ہوتو اس کے تحت کی جاتی ہے لیکن جو بھی ہوگا وہ قانون کے مطابق ہوگا، نہ کسی کے ساتھ زیادتی اور نہ کسی کو مراعات دی جائیں گی، یہی پاکستان تحریک انصاف کا منشور ہے۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کئی ماہ برطانیہ میں گزارنے کے بعد اپنے بیٹے کے ہمراہ پاکستان واپس آ گئے ہیں جبکہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے چینی اسکینڈل سے متعلق تفتیش کے لیے انہیں متعدد مرتبہ طلب بھی کیا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان نے رواں سال کے اوائل میں چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے شوگر انکوائری کمیشن تشکیل دیی تھی جس کی تحقیقات میں جہانگر ترین سمیت بڑے بڑے ناموں کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا گیا تھا جنہوں نے مبینہ طور پر اس بحران سے فائدہ اٹھایا۔ وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین شوگر کمیشن کے اہم ملزمان کی فہرست میں شامل ہونے کے باوجود جون میں خاموشی کے ساتھ انگلینڈ روانہ ہو گئے تھے، وہ انکوائری کمیشن کی جانب سے چینی بحران کی فرانزک آڈٹ رپورٹ جاری کرنے سے قبل ہی ملک سے باہر چلے گئے تھے۔ برطانیہ سے وطن واپسی پر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے بتایا کہ وہ علاج کے لیے بیرون ملک گئے تھے اور میں اس مقصد سے گزشتہ 7 سال سے بیرون ملک جا رہا ہوں، علاج مکمل ہونے کے بعد اب وطن واپس آ گیا ہو۔
خبر کا کوڈ : 896360
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش