0
Saturday 7 Nov 2020 09:52

حقیقی کنٹرول لائن میں کوئی تبدیلی بھارت کیلئے ناقابل قبول ہے، جنرل راوت

حقیقی کنٹرول لائن میں کوئی تبدیلی بھارت کیلئے ناقابل قبول ہے، جنرل راوت
اسلام ٹائمز۔ چین کے ساتھ جنگ کو خار ج از امکان نہیں قرار دیتے ہوئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ حقیقی کنٹرول لائن پر صورتحال کشیدہ ہے لیکن ہم کوئی تبدیلی قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بالاکوٹ اور سرجیکل اسٹرائک سے ہم نے پاکستان کو ایک مضبوط پیغام دیا ہے۔ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ہندوستانی فوج کو اپنے ہتھیار اور دیگر ضروریات کے لئے کسی ایک ملک پر منحصر نہیں رہنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی فوجی ضرورتوں کے لئے مسلسل بندشوں کے خطرے سے باہر نکلنا ہوگا۔ سی ڈی ایس نے جمعہ کو نیشنل ڈیفنس کالج کے زیر اہتمام منعقد ہ ڈائمنڈ جوبلی ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔ اس دوران انہوں نے ایل اے سی کا بھی تذکرہ کیا۔

چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت نے کہا کہ مشرقی لداخ میں ہندوستان اور چین کے درمیان حقیقی کنٹرول لائن پر صورتحال کشیدہ بنی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندوستانی دستوں کی جوابی کارروائی کے پیش نظر چین کی پیپلز لبریشن آرمی کو لداخ میں اپنی گستاخی کے لئے ’غیر متوقع نتائج‘ کا سامنا کرنا پڑا۔ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت نے کہا کہ ہماری پوزیشن پر کوئی سوال نہیں ہے، ہم حقیقی کنٹرول لائن میں کسی بھی تبدیلی کو قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ جنگ خارج ازمکان نہیں ہے۔ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت نے پاکستان کے ساتھ لگنے والی حدمتارکہ پر جاری کشیدگی اور تناؤ کے بارے میں کہا کہ بالاکوٹ اور سرجیکل اسٹرائک سے ہم نے پاکستان کو ایک مضبوط پیغام دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تین دہائیوں سے پاکستان کی فوج اور اس کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی جموں و کشمیر میں جنگ چھیڑے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 896373
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش