QR CodeQR Code

پہلی بار کسی صدارتی امیدوار کو 74 ملین ووٹ ملے: جوبائیڈن

7 Nov 2020 10:19

امریکی ریاست ڈیلاویئر میں خطاب کرتے ہوئے ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ہم امریکی صدارتی ریس جیت رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کہتے ہیں کہ امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی صدارتی امیدوار کو 74 ملین ووٹ ملے ہیں۔ امریکی ریاست ڈیلاویئر میں خطاب کرتے ہوئے ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ہم امریکی صدارتی ریس جیت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم صدارتی الیکشن جیت رہے ہیں، تاہم حتمی نتائج کے منتظر ہیں، تمام ووٹوں کی گنتی کی جانی چاہیئے، ہمیں عوام نے مینڈیٹ دیا ہے۔ امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا کہ ابھی حتمی اعلان نہیں ہوا تاہم ہمیں برتری حاصل ہے، ووٹوں کی گنتی سے ہماری واضح جیت نظر آ رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وقت ہے کہ ہم مل کر بحیثیت قوم ایک ساتھ بحران سے نکلیں، ایریزونا اور نیواڈا میں بھی جیت رہے ہیں، پنسلوانیا میں بھی الیکشن جیت جائیں گے۔ جوبائیڈن نے کہا کہ امریکی صدارتی ریس واضح اکثریت سے جیت جائیں گے، ہم 300 الیکٹورل ووٹ جیتنے کے قریب ہیں، مگر کام کرنے کیلئے صدارت ملنے کا انتظار نہیں کر رہے۔


خبر کا کوڈ: 896384

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/896384/پہلی-بار-کسی-صدارتی-امیدوار-کو-74-ملین-ووٹ-ملے-جوبائیڈن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org