0
Saturday 7 Nov 2020 11:39

پاکستان چین کیساتھ تعاون کو مزید تقویت دینے کیلئے تیار

پاکستان چین کیساتھ تعاون کو مزید تقویت دینے کیلئے تیار
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ اقتصادی راہداری پاکستان کی تقدیر بدلنے کیلئے اہم منصوبہ ہے، پاکستان چین کیساتھ تعاون کو مزید تقویت دینے کیلئے تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سے چین کے نئے سفیر کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں چین پاکستان اقتصادی راہداری اور دونوں ممالک کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے چینی سفیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی وقت کیساتھ مزید مضبوط ہوگی، اقتصادی راہداری پاکستان کی تقدیربد لنے کیلئے اہم منصوبہ ہے۔

عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ سی پیک اتھارٹی ون اسٹاپ ونڈ سروس کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے، پاکستان چین کیساتھ تعاون کو مزید تقویت دینے کیلئے تیار ہے۔ چینی سفیر نے سی پیک اتھارٹی چیئرمین کے تعاون اور حمایت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی راہداری دونوں ممالک کے تعاون کا ایک پائلٹ منصوبہ ہے، 10 صنعتی پارکس، سماجی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کیلئے کوشاں ہے۔ یاد رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نئے چینی سفیر کو پاکستان آمد اور منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے معاونت پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 896397
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش