0
Saturday 7 Nov 2020 12:44

پی ٹی آئی گلگت میں کلین سویپ کرے گی، شہباز گل

پی ٹی آئی گلگت میں کلین سویپ کرے گی، شہباز گل
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی گلگت میں کلین سویپ کرے گی۔ معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ‏نااہل لیگ کے پاس 3 دہائیوں کی حکمرانی کے بعد بھی بتانے کو جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہے۔ شہباز گل نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کل سوات، آج حافظ آباد میں صحت، تعلیم، سیاحت، غریب کو ریلیف دے کر ترجیحات بتا دیں، عوام کے لیے فرق کرنا آسان ہے کہ کون کام کر رہا ہے اور کون کام خراب کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ریاست کے جتنے مسائل ہیں ان کی بنیادی وجہ آپ کی کرپشن، لوٹ مار اور ڈاکہ زنی ہے۔ شہباز گل نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ آپ کو یاد دلاتا جاؤں کہ کرپشن کا سوال پوچھیں گے اور ہر صورت آپ کو جواب دینا ہو گا۔ اُن کا کہنا ہے کہ گلگت میں آپ کے روز روز رونے کی وجہ آپ کو سامنے نظر آنے والی صاف شکست ہے، پی ٹی آئی گلگت میں کلین سویپ کرے گی۔ 
خبر کا کوڈ : 896412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش