QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کے عوام نیازی کو مسترد کریں گے، مریم نواز

7 Nov 2020 13:01

شگر میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے ووٹ کو چوری ہونے سے بچانا ہے، اس بار عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے لوٹوں کو ہرائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نیازی حکومت کچھ دنوں کی مہمان ہے ان کا حال عوام دیکھ چکے ہیں اس لیے گلگت بلتستان کے عوام ان کو مسترد کریں گے۔ گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے ووٹ کو چوری ہونے سے بچانا ہے، اس بار عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے لوٹوں کو ہرائے گی اور 15 نومبر کو ووٹ کو عزت دے گی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ نیازی حکومت اب کچھ دنوں کی مہمان ہے، عمران خان گھبرائے ہوئے ہیں اور انہیں نواز شریف یاد آتے ہیں، ان کی حکومت کا حال عوام دیکھ چکے ہیں اس لئے گلگت کے عوام انہیں مسترد کریں گے، ووٹ چوری کرنے والوں کے سامنے عوام نے کھڑے ہونا ہے۔


خبر کا کوڈ: 896419

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/896419/گلگت-بلتستان-کے-عوام-نیازی-کو-مسترد-کریں-گے-مریم-نواز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org