QR CodeQR Code

سندھ کے وسائل پر قبضہ کرنا حکمرانوں کی چال ہے، ایاز لطیف پلیجو

7 Nov 2020 15:07

محبتِ سندھ بیداری مارچ کے سجاول پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ کیو اے ٹی نے کہا کہ پاکستانیوں کو بڑے نعروں اور بڑی تقریروں سے کوئی دلچسپی نہیں،ہ آپ کہتے ہیں کہ گھبرانا مت، اس جملے سے بھی اب عوام کو دلچسپی نہیں رہی۔


اسلام ٹائمز۔ قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو کہتے ہیں کہ سندھ تبدیل ہو رہا ہے، سندھ کو شعور آ رہا ہے۔ قومی عوامی تحریک کا محبتِ سندھ بیداری مارچ گولاڑچی سے سجاول پہنچ گیا، مارچ کی قیادت قومی سربراہ عوامی تحریک ایاز لطیف پلیجو کر رہے ہیں۔ ایاز لطیف پلیجو نے سجاول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے وسائل پر قبضہ کرنا حکمرانوں کی چال ہے، کل کراچی میں بیداری سندھ کا شاندار اجتماع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو بڑے نعروں اور بڑی تقریروں سے کوئی دلچسپی نہیں۔ سربراہ قومی عوامی تحریک کا مزید کہنا ہے کہ آپ کہتے ہیں کہ گھبرانا مت، اس جملے سے بھی اب عوام کو دلچسپی نہیں رہی۔ ایاز لطیف پلیجو نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اور زرداری صاحب سندھ میں تعلیم تباہ ہوگئی ہے، آرڈیننس کو سندھ کے لوگ مسترد کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 896440

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/896440/سندھ-کے-وسائل-پر-قبضہ-کرنا-حکمرانوں-کی-چال-ہے-ایاز-لطیف-پلیجو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org