0
Saturday 7 Nov 2020 15:09

کراچی میں ماسک نہ پہننے والے 26 افراد پر 13 ہزار کا جرمانہ عائد

کراچی میں ماسک نہ پہننے والے 26 افراد پر 13 ہزار کا جرمانہ عائد
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے ماسک نہ پہننے پر 26 افراد پر 13 ہزار کا جرمانہ عائد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا ہھیلاؤ کی روک تھام کیلئے کراچی انتظامیہ کے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، شہر کراچی میں میں ماسک نہ پہننے پرشہریوں کیخلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائی کی گئی۔ کارروائی میں ضلع وسطی میں ماسک نہ پہننے پر 26 افراد پر 13 ہزار کا جرمانہ عائد کر دیا اور ساتھ تمام افراد کو ماسک بھی فراہم کیے گئے۔ کمشنر کراچی نے ہدایت کی ہے کہ تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کارروائیوں کو تیز کریں۔
خبر کا کوڈ : 896443
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش