0
Saturday 7 Nov 2020 15:33

بلاول بھٹو نے سمجھدار سوچ کا عندیہ دیا، پیپلز پارٹی استعفی نہیں دے گی، شیخ رشید

بلاول بھٹو نے سمجھدار سوچ کا عندیہ دیا، پیپلز پارٹی استعفی نہیں دے گی، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 30 دسمبر سے 20 فروری تک پیپلز پارٹی (ن) لیگ کے ساتھ نہیں چلے گی۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری نے زوردار بیان دیا ہے، انہوں نے کہہ دیا کہ فوج کو نشانہ بنانے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی تھی، بلاول بھٹو نے سمجھدار سوچ کا عندیہ دیا، پیپلز پارٹی استعفی نہیں دے گی، 30 دسمبر سے 20 فروری تک پیپلز پارٹی (ن) لیگ کے ساتھ نہیں چلے گی۔ شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں مارشل لاء نہیں آسکتا، عمران خان 5 سال پورے کریں گے، عمران خان نے کہا ہے کہ این آراو کے علاوہ ہر چیز پر بات ہوسکتی ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ سیاستدان مل بیٹھ کر فیصلہ کریں تو نتیجہ اچھا ہوتا ہے، ایسا سیاستدان نہیں دیکھا جو ڈائیلاگ کے بجائے جوڈو کراٹے پر یقین رکھے، ایک پارٹی نے دسمبر اور ایک نے جنوری تک کا ٹائم دیا ہے، 20 فروری کو آکر بتاؤں گا، جوڈو کراٹے کا نتیجہ خلاف توقع ہوگا، نواز شریف اور مریم نواز کی سیاست بند گلی کی جانب جارہی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہر شخص کہتا تھا کہ جہانگیر ترین بھاگ گئے اب وہ واپس آگئے ہیں، جہانگیر ترین کو سراہنا چاہیئے کہ وہ واپس آگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 896458
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش