0
Saturday 7 Nov 2020 16:11

کورونا وائرس، سندھ میں شام 6 بجے تک مارکیٹیں اور بازار بند کرانے پر غور

کورونا وائرس، سندھ میں شام 6 بجے تک مارکیٹیں اور بازار بند کرانے پر غور
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے کورونا وبا کی دوسری لہر میں شدت آنے کے بعد شام 6 بجے تک تمام چھوٹے بڑے شاپنگ مالز اور تجارتی مراکز بند کرانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں گزشتہ 10 روز کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 5 فیصد سے زائد ہوگئی ہے، جس کے بعد صوبائی حکومت نے کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار محدود کرنے پر غور شروع کر دیا ہے، اس کے تحت شام 6 بجے کے بعد تمام چھوٹے بڑے شاپنگ مالز اور تجارتی مارکیٹوں کو بند کرانے پر غور کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ ریسٹورینٹس اور ہوٹلز میں ٹیبل سروس پر دوبارہ پابندی بھی زیرِ غور ہے۔ ذرائع سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے کورونا وائرس میں اضافے کے سبب مزید بندشوں کیلئے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ وفاقی حکومت کی مشاورت سے ہوگا، سندھ حکومت کی جانب سے کورونا ایس او پیز کے تحت پابندیوں کیلئے این سی او سی کو سفارشات ارسال کئے جانے کا امکان ہے۔ وفاقی حکومت نے تجاویز منظور کیں، تو سندھ میں بھی پابندیوں کا اطلاق ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 896469
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش